ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا کانگریس ریاستی یونٹ ازسرنو تشکیل، گریش چڈنکر ریاستی صدر برقرار

گوا کانگریس ریاستی یونٹ ازسرنو تشکیل، گریش چڈنکر ریاستی صدر برقرار

Tue, 31 Aug 2021 00:35:26    S.O. News Service

پنجی،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے پیر کے روز اپنی گوا یونٹ ازسرنو تشکیل دے کر گریش چڈنکر کو ریاستی پارٹی کا صدر اور دیگھمبر کامت کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنائے رکھنے کی تجویز کو منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے فوری طور پر الیکسو سیکویرا کو گوا کانگریس کارگذار صدر مقرر کیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ’’کانگریس صدر نے گریش چڈنکر کو گوا کانگریس کا صدر اور دیگھمبر کامت کو گوا کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر برقرار رکھنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔‘‘

الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے کر سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فلیریو کو چیرمین اور ایم کے شیخ کو کنوینر بنایا گیا ہے۔ رکن اسمبلی ریجینالڈو لورینکو کو تشہیری کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ سنگیتا پرب کو شریک چیئرمین بنایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ فرانسسکو سردینہا کو فنانس کمیٹی کا چیئرمین اور ڈاکٹر پرمود سالگاؤکر کو اس کا چیرمین بنایا گیا ہے۔


Share: